تازہ ترین
سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ،2 نوجوان شہیدوانی کی برسی پر آج ہڑتال ہوگی
  8  جولائی  2021     |     سپیشل رپورٹس
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میںبھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محلہ کرالغنڈ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسی دوران فوج نے 2 نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ اور دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے جنہیں جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ معراج الدین حزب کمانڈر برہان وانی کے وقت سے شمالی کشمیر میں سرگرم تھا ۔دریں اثنا کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی کی پانچویں برسی پر آج ( جمعرات کو ) لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف خصوصی تقریبات منعقد ہوں گے جبکہ برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی۔برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منایا جائے گا اس دوران شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال بھی ہوگی ۔13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی ۔ 8 جولائی اور13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی نے کی ہے جبکہ حریت کانفرنس ،جموں و کشمیر جسٹس لیگ،کشمیر مزاحمتی تحریک، اور دوسری جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔کشمیری حریت پسند کمانڈر برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔8 جولائی کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا ۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔