تازہ ترین
افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی سے برقعوں کی مانگ بڑھ گئی ‘ سپلائی ڈبل
  8  جولائی  2021     |     بزنس
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث برقعوں کی مانگ میں اضافہ کے باعث پشاور سے سپلائی ڈبل ہو گئی ہے جبکہ برقعوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہونا شروع ہو گیا ہے طالبان کی پیش قدمی کے باعث افغانستان کے مختلف علاقوں کے لئے پشاور سے برقعوں کی سپلائی شروع ہو گئی ہے پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کے لئے بند کی گئی ہے تاہم کارگو کھلی ہیں ۔ پشاور میں برقعوں کے کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق افغانستان کے مختلف شہروں میں موجود خواتین میں اس حوالے سے شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ اور مختلف افراد کے زندگیوں میں ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے پشاور سے برقعوں کی سپلائی میں اضافہ گزشتہ مہینے سے ہواتھا کارخانوں مارکیٹ ، کوچی بازار ، کوہاٹی ، نوتھیہ بازار شہر میں برقعوں کی سب سے بڑی مارکیٹیں ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔