تازہ ترین
ایران کا افغان جماعتوں سے اپنے مستقبل کیلئے سخت فیصلے کرنے کا مطالبہ
  8  جولائی  2021     |     بین الاقوامی دفاع
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے افغانستان کے سیاسی رہنماؤں اور عوام سے اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں سخت فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جواد ظریف نے بدھ کے روز ایک اجلاس کے دوران افغان سیاسی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری تنازعہ کے ناگوار نتائج کے پیش نظر افغان رہنماؤں اور سیاسی دھارے میں شامل افراد کیلئے بین الافغان مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہی بہترین انتخاب ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز صبح سویرے 4 وفود کے تہران پہنچنے کا اعلان کیا ہے جس میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔