تازہ ترین
عراق ، اربیل ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹ کے بمبار ڈرون سے حملہ
  8  جولائی  2021     |     ائیرفورس
عراق کے صوبہ کردستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹ کے بمبار ڈرون سے حملہ کیا گیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں انسداد دہشت گردی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ کردستان میں امریکی قونصل خانے کے قریب واقع اربیل ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹ کے بمبار ڈرون سے حملہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ہوائی اڈے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔واضح رہے کہ حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے فضائی سروس معطل کر دی گئی تھی بعد ازاں فلائٹ آپریشن بہ تدریج بحال کر دیا گیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔