تازہ ترین
افغان حکومت کو آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے:طالبان ترجمان
  7  جولائی  2021     |     بین الاقوامی دفاع
کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ افغان حکومت کو تحریری طور پر امن منصوبہ پیش کریں گے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ بات افغان طالبان کے ترجمان نے کہی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گذشتہ روز بات چیت میں کہا تھا کہ امن مذاکرات اور اس پر عمل درآمد آنے والے دنوں میں تیز ہوگا۔طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ یہ ایک اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔ انہوں ںے کہا تھا کہ لازمی طور پر یہ امن منصوبوں کے حوالے سے ہوگا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں (طالبان) کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہے لیکن ہم بات چیت اور مکالمے کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔