تازہ ترین
امریکی فوجی بغیر بتائے رات کی تاریکی میں بگرام بیس چھوڑگئے افغان کمانڈر:200اضلاع پر کنٹرول کر لیا: طالبان
  7  جولائی  2021     |     بین الاقوامی دفاع
امریکہ نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا اور روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں۔ نئے افغان کمانڈرکو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ افغان فوجی حکام کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے نئے کمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔ بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ جب ہم نے سنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کر دیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے، لیکن صبح 7 بجے معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جا چکے ہیں۔ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔ اگر امریکی اہلکار ہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔ ادھر افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان اور افغان سکیورٹی فورسزمیں جھڑپوں میں تیزی آگئی۔ مغربی سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے کل 421 اضلاع میں سے ایک تہائی حصے پرکنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم طالبان کا دعوی ہے کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں200 سے
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔