تازہ ترین
جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں، طالبان
  7  جولائی  2021     |     بین الاقوامی دفاع
ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے مذاکرات میں تیزی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے تحریری امن منصوبے کی تیاری میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت افغان امور نے ذبیح ﷲ مجاہد کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔