تازہ ترین
نابلس ،اسرائیلی فوج کی جارحیت،ایک اور فلسطینی شہید، 2 زخمی
  7  جولائی  2021     |     علاقے
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور 2 زخمی ہوگئے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قصرہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 21 سالہ محمد فرید علی حسن شدید زخمی ہوگیا جو کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے شہید کے بھائی کے گھر پر دھاوا بولا اور اس پر گھر میں گھس کر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔قابض فوج کی فائرنگ سے حسن شہید ہوگیا جب کہ دو دوسرے فلسطینی ھلال عبدالغنی عودہ اور عبدالباسط یوسف حسن گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے علاوہ یہودی آباد کاروں نے بھی فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاوے بولے اور پتھرائو کیا۔ادھراسلامی تحریک مزاحمت حماس نے احمد حسن کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی تازہ بربریت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے بھی فلسطینی نوجوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔