تازہ ترین
پاکستان‘ افغانستان کے علماء آج سعودی تنظیم کی دعوت پر خطے میں امن کیلئے لائحہ عمل دینگے
  10  جون‬‮  2021     |     بین الاقوامی دفاع
پاکستان اور افغانستان کے علماء کرام آج جمعرات کو سعودی عرب کی ایک تنظیم کی دعوت پر خطے میں امن کے حوالے سے مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے اور تجاویز تیار کریں گے۔ اس حوالے سے مکہ مکرمہ میں صدر دفتر رکھنے والی تنظیم رابطہ عالم اسلامی نے ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کے علما شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے چار سیشنز ہوں گے۔ پہلے سیشن کی سربراہی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کریں گے جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کریں گے، تیسرے سیشن کی صدارت افغان وزیر برائے مذہبی امور جبکہ چوتھے سیشن کی صدارت علامہ طاہر اشرفی کریں گے۔ کانفرنس میں شریک ہونے والے پاکستانی علما میں علامہ ساجد میر، علامہ راغب نعیمی ، مفتی عثمانی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز شامل ہوں گے۔ یہ کانفرنس جمعرات کی دوپہر شروع ہو کر شام تک ختم ہو جائے گی۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔