تازہ ترین
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 ، امریکی این جی او پر حملے میں 10 افراد ہلاک، 16 زخمی
  10  جون‬‮  2021     |     علاقے
افغانستان میں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے کام میں مصروف امریکی این جی او کے کارکنان پر حملے میں 10 ہلاک اور 16 زخمی جبکہ میدان وردک میں ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17- گر کر تباہ ہونے سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا افغانستان کے صوبے بغلان میں برطانیہ کی خیراتی تنظیم اور امریکہ کی غیر منافع بخش کمپنی ’’ہالو ٹرسٹ‘‘ کے کارکنان بارودی سرنگیں بنانے کے کام میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم افغان حکومت نے طالبان پر ذمہ داری عائد کی ہے جبکہ طالبان نے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔