تازہ ترین
انٹرنیٹ سروس ایک گھنٹے تک معطل، سی این این بی بی سی سمیت متعدد ویب سائٹس بند
  10  جون‬‮  2021     |     سائیبر سکیورٹی
انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این بی بی سی سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئیں۔ امریکہ کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرنیوالی کمپنی میں انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر بندش کی وجہ سے منگل کی صبح دنیا بھر میں حکومتی اور میڈیا اداروں کی متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند ہو گئیں۔پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تقریبا 3 بجے برطانوی حکومت اور سی این این ، بی بی سی، گارجیئن ، انڈیپنڈنٹ، دی گارڈین ، بول برگ، فنانشل ٹائمز، نیویارک ٹائمز سمیت درجنوں میڈیا ویب سائٹس کا صفحہ اول دستیاب نہیں تھا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے تک بہت سی ویب سائٹس دوبارہ آن لائن ہو گئی تھیں۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔