تازہ ترین
پاکستان نے امریکی فوج کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی
  27  مئی‬‮  2021     |     پاک دفاع
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے امریکی فوج کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انڈو پیسیفک افیئرز کیلئے امریکہ کے نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ پاکستان نے امریکہ کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کیلئے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ پاکستان کا افغانستان کے امن عمل میں اہم کردار ہے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان کے مستقبل میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگا۔ پاکستانی اخبار روزنامہ ڈان نے واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو فوجی مدد کی فراہمی کیلئے ہمیشہ ہی اپنی فضائی اور زمینی حدود کے استعمال کی اجازت دیے رکھی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔