تازہ ترین
پولینڈ کا ترکی سے چوبیس مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان
  24  مئی‬‮  2021     |     ٹیکنالوجی
یورپی ملک پولینڈ نے ترکی سے چوبیس مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یوں پولینڈ ترک ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن جائے گا۔پولش وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے ڈرونز خریدنے کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ یورپی ملک ترکی سے بیرقدار ٹی بی 2 ماڈل کے 24 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ان ڈرون طیاروں پر ٹینک شکن میزائل نصب ہوں گے۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ پولینڈ انہیں استعمال کرنے کے لیے ترکی سے ٹریننگ پیکج بھی حاصل کر رہا ہے۔ڈرون طیاروں کی پہلی کھیپ سن 2022 میں پولینڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈرون ٹیکنالوجی نے 'مشرقی یورپ کی جنگوں میں اپنی عسکری صلاحیت ثابت‘ کی ہے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔