تازہ ترین
ترکی کا روسی دفاعی نظام کا حصول امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بلنکن
  30  اپریل‬‮  2021     |     ہتھیار
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ روسی ایس400میزائل سسٹم کی ترکی کی خریداری امریکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے ہم ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روسی میزائل معاہدے کومنسوخ کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس سنٹر میں ہونے والے ایک ورچوئل تقریب میں بلنکن نے کہا کہامریکی وزیر خارجہ نے ترکی اور تمام اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام خریدنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ اب سے یہ بہت اہم ہے کہ ترکی اور امریکا کے تمام اتحادی روسی ہتھیاروں ، خاص طور پر ایس 400سسٹم کی خریداری سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی دفاعی ایجنسیوں کے ساتھ معاہدے امریکی پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ پابندیاں پہلے سے عاید کی گئی پابندیوںکے علاوہ ہوں گی۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔