تازہ ترین
ایران نے جوہری معاہدے کی مرحلہ وار بحالی کا منصوبہ مسترد کر دیا
  22  اپریل‬‮  2021     |     بین الاقوامی دفاع
ایران نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے مرحلہ وار منصوبے میں اسے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ایرانی حکومت کے ایک ترجمان علی ریبعی نے منگل کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ ویانا مذاکرات میں نتائج کے حصول کیلئے ہم کسی ایسے طریقہ کار میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مھر کے مطابق انہوں نے امریکی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد شروع کرے۔ربیعی نے مزید کہا کہ ایران تھوڑا عرصہ اس کی تصدیق کرے گا اور پھر فوری طور پر اپنے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دے گا۔ایران کی حالیہ 60 فیصد افزودہ یورینیم کی تیاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نطنز کے جوہری مقام میں 60 فیصد افزودگی نے جوہری تنصیبات کے خلاف تخریب کاری کے کسی بھی عمل کا جواب دینے کیلئے ایران کی تکنیکی صلاحیت کو ثابت کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شیطانی حرکتیں پرامن جوہری صنعت میں ایران کی سائنسی پیشرفت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہیں۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔