تازہ ترین
افغانستان ،حکومتی فورسز کی کارروائی میں 6عسکریت پسند ہلاک، 28 افراد طالبان کی جیل سے رہا
  21  اپریل‬‮  2021     |     علاقے
افغان فوج نے شورش زدہ جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک خصوصی کارروائی آغاز کرتے ہوئے طالبان کے ایک حراستی مرکز سے28 افراد کو رہا کردیا جبکہ اس کارروائی میں چھ مسلح عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔وزارت دفاع نے منگل کے روز تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ افغان نیشنل آرمی کے کمانڈوز نے ہلمند کے موسی قلعہ ضلع کے ملحقہ علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی شروع کی، جب فوجی مطلوبہ اہداف کے قریب پہنچے تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور چھ مسلح عسکریت پسند مارے گئے۔بیان کے مطابق رہا کیے گئے افراد کو فوجی کیمپ منتقل کرنے کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔طالبان باغی اکثر وبیشتر دیہات اور شاہراہوں سے شہریوں اور چھٹی پر ہونے والے فوجیوں کو حراست میں لے لیتے ہیں اور سرکاری سکیورٹی فورسز کے لئے جاسوسی کرنے پر شہریوں کو سزا دیتے ہیں۔طالبان عسکریت پسند گروپ نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔