تازہ ترین
شام میں روسی فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ،200جنگجو ہلاک
  21  اپریل‬‮  2021     |     ائیرفورس
روسی فضائی افواج نے شام کے پالمیرا کے قریب دہشت گردوں کے تربیتی اڈے کے خلاف فضائی حملہ کیا جس میں 200 تک جنگجو ہلاک ہوگئے۔شام میں متحارب فریقین کے مابین مصالحت کے لئے روسی مرکز کے نائب سربراہ الیگزینڈر کارپوف نے بتایا کہ پالمیرا کے شمال مشرق میں ایک پوشیدہ اڈے پر موجود غیر قانونی مسلح گروہ صدارتی انتخابات سے قبل شام میں صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بڑے شہروں میں سرکاری ایجنسیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ متعدد ذرائع کے ذریعے دہشت گرد اہداف کی جگہ کی تصدیق کے بعد روسی طیاروں نے دو پناہ گاہوں تقریبا 200 جنگجوں ، 24 پک اپ گاڑیوں پرموجود بھاری مشین گنوں ، تقریبا 500 کلو گرام گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بنانے میں استعمال ہونے والے اجزا کو کو تباہ کردیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔