تازہ ترین
ایران سے جوہری معاہدہ: جوائنٹ کمیشن نے آج سے ویانا میں کام شروع کردیا
  21  اپریل‬‮  2021     |     بین الاقوامی دفاع
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے (JCPOA) کے جوائنٹ کمیشن نے آج سے ویانا میں باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ یہ بات یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی۔اعلامیے کے مطابق جوائنٹ کمیشن جو کہ اس معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، اس نے طویل عرصے کے بعد آج سے ویانا میں دوبارہ فزیکل شکل میں کام شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے جوائنٹ کمیشن کا آج اجلاس ہوا جس میں چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور ایران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس کی صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جگہ EEAS کے پولیٹیکل ڈائریکٹر اینرک مورا نے کی۔اس موقع پر شرکاء نے امریکہ کی جے سی پی او اے میں واپسی اور اس معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کیلئے پابندیوں کو اٹھانے اور جوہری عملدرآمد کے ضمن میں مخصوص اقدامات کے بارے میں ویانا میں جاری گفتگو میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔