تازہ ترین
ترکی: خلائی گاڑی کے انجن کے تجربات کامیابی سے مکمل ہو گئے
  12  اپریل‬‮  2021     |     ٹیکنالوجی
ترکی کی خلائی گاڑی کے ہائبرڈ راکٹ کی موٹر پہلے تجربے میں کامیاب رہی ہے۔ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ راکٹ کی موٹر ملّی امکانات سے تیار کی گئی ہے۔ اسے چاند پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی میں استعمال کیا جائے گا ۔ موٹر نے اپنے اسٹارٹ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ مصطفیٰ وارانک نے صدارتی دفتر محکمہ دفاعی صنعت کے اشتراک سے ڈیلٹا وی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے استنبول کے علاقے شیلے میں قائم راکٹ موٹر تنصیب کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔ ان کے حکم پر سب سے پہلے ڈیلٹا وی کے تیار کردہ اور خلائی حدود سے نکلنے کے اہل ہائبرڈ سوندا راکٹ سسٹم کے عمودی اسٹارٹ کا تجربہ کیا گیا۔ اس کے بعد ترکی کے خلائی پروگرام کے دائرہ کار میں 2023 کو چاند پر لینڈنگ کرنے والی خلائی گاڑی کے راکٹ کے انجن کے اسٹارٹ کا تجربہ کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق تمام ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہوئے ۔ دونوں موٹریں طے شدہ دورانیے میں بغیر کسی مسئلے کے چلتی رہیں۔ آئندہ مہینوں میں راکٹ کی پرواز کے تجربات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی کا خلائی پروگرام سال 2023 میں چاند کی سطح پر ہارڈ لینڈنگ کا ہدف رکھتا ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔