تازہ ترین
سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار
  5  اپریل‬‮  2021     |     پاک دفاع
سبی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ادھر لاہور کے علاقے گلشن راوی میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد محب ﷲ کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر تھی۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔