تازہ ترین
ماسک پہننے میں غلطی پر بھارتی پولیس کا رکشہ ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد
  7  اپریل‬‮  2021     |     سپیشل رپورٹس
بھارتی پولیس نے رکشہ ڈرائیور پر فیس ماسک پہننے میں غلطی پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں 35 سالہ رکشہ ڈرائیور کرشنا اپنے بیمار والد سے ملنے اسپتال جارہا تھا کہ راستے میں اس کا فیس ماسک ناک سے پھسل کر نیچے آگیا۔ جس کے بعد دو پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ کر پولیس اسٹیشن چلنے کا کہا۔رکشہ ڈرائیور کے انکار پر پولیس اہلکاروں نے سڑک کے درمیان ہی اس پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اس دوران دیگر افراد دیکھتے رہے اور ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا چھوٹا بیٹا سڑک پر مدد کو چلاتا رہا تاہم کوئی اسکی مدد کرنے آگے نہیں بڑھا۔ویڈیو کی مدد سے دونوں پولیس اہلکاروں کو شناخت کر کے معطل کردیا گیا ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔