تازہ ترین
افغانستان میں جھڑپیں‘ 5 فوجی اور 28 طالبان ہلاک
  5  اپریل‬‮  2021     |     علاقے
افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع چھاپا ڈارا میں جھڑپوں کے باعث 5 فوجی اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتوار کے روز جاری فوجی بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے ہفتہ کو رات گئے بدامنی کا شکار ضلع میں سکیورٹی چوکی پر حملہ کر دیا جس سے شدید جھڑپ شروع ہوگئی اور اس کے نتیجے میں 28 عسکریت پسند اور 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 7 عسکریت پسند اور 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز توپ خانہ اورجنگی جہازوں کی مدد سے عسکریت پسندوں کا پیچھا کرتی رہی ہیں تاکہ وہاں پر امن وتحفظ کومستحکم کیاجاسکے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔