تازہ ترین
جوبائیڈن انتظامیہ کا حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
  8  فروری‬‮  2021     |     بین الاقوامی دفاع
جوبائیڈن انتظامیہ نے یمن کے حوثی باغیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے یمن جنگ کی حمایت نہ کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز حوثی باغیوں سے متعلق اس اہم فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر فوجی حملوں کی مخالفت کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کو سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار ملک قرار دیا ہے جس میں 80 فیصد عوام ضرورت مند ہیں۔ سابق امریکی انتظامیہ کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں یمن کو ایک ایسے قحط میں دھکیل دیں گے جو 40 سال میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔