تازہ ترین
افغانستانـ:4دھماکے،ایک پولیس اہلکار ہلاک،7زخمی:2نعشیں برآمد
  8  فروری‬‮  2021     |     علاقے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 3دھماکے ہوئے جس میں 5افراد زخمی ہو گئے جبکہ ڈیہ سبز سے دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ جبکہ مشرقی صوبہ ننگرہارکے ضلع خوگیانی میں اتوارکے روز پولیس چوکی پر کاربم حملہ میں کم از کم ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ مزید 2زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں پہلے واقعے میں کابل کے پی ڈی 9 میں مکرو ریان چار کے علاقے میں وزارت کانوں اور پیٹرولیم کے ٹی پی آئی پروجیکٹ کے سربراہ عبداللہ آصفی کی گاڑی پر مقناطیسی آئی ای ڈی پھٹا ، جس سے آصفی کا ڈرائیور اور ایک شہری زخمی ہوگیا ۔ دوسرا واقعہ کابل کے علاقے ارزان قیامت میں پیش آیا جب آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کابل پولیس نے بتایا کہ تیسرا دھماکا کابل کے ضلع پغمان میں باغ داؤد کے علاقے میں ہوا جب مقناطیسی کان کی فوج کے ایک گاڑی پر پھٹنے سے تین فوجی زخمی ہوگئے۔ کابل کے دہر سبز ڈسٹرکٹ میں دو افراد کی نعشیں پائی گئیں ۔ادھرصوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ اتوار کی صبح ضلع خوگیانی کے چمتالا علاقہ میں دھماکہ خیزمواد سے لدی کار پولیس چوکی کے قریب پھٹ گئی۔دریں اثناننگرہار پولیس کے ترجمان فرید خان نے کہاہے کہ جلال آباد شہر میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔