تازہ ترین
ایک ہفتے میں 3فلسطینی شہید احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 زخمی
  8  فروری‬‮  2021     |     سپیشل رپورٹس
فلسطین میں بیت المقدس اور غزہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے باعث 3فلسطینی شہید ہوئے ۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے کی گئی جوابی کارروائیوں میں چار صہیونی زخمی ہوئے جب کہ گذشتہ ہفتے 70 مقامات پر فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں نے قابض یہودی آباد کاروں اور قابض فوج پر سنگ باری کی، اسرائیلی پولیس اور فوج کی پٹرولنگ پارٹیوں پر پٹرول بم پھینکے اور آتشیں اسلحے سے براہ راست فائرنگ کی۔غرب اردن میں 17 مقامات پر قابضفوج اور فلسطینیوں میں مزاحمتی کارووائیاں ہوئیں۔ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے 34 سالہ فلسطینی خالد ماہر نوفل کو مغربی رام اللہ میں راس کرکر کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا۔جمعہ کے روز سلواد، رام اللہ، کفر مالک، دیر جریر، مشرقی اللبن، بیت دجن اور قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقامات پر فلسطینیوں اور صہیونی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔جمعرات کو 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پولیس اور عرب شہریوں کے درمیان تصادم ہوا۔ بدھ کے روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 12 مقامات پر تصادم ہوا۔ منگل کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ سوموار کے روزاسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 22 سالہ فلسطینی احمد حجازی شہید ہوگیا۔ سوموار کو بیت المقدس میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں احتجاجی ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی ،5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں نے 17سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض فوج نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 5فلسطینی زخمی ہو گئے۔فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں مقامی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی کارکن بھی شریک تھے۔ انہوں نے ہاتھوںمیں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ صہیونی ریاست بیت المقدس کی تاریخ کو مسخ کرنے کی منظم مہم چلا رہی ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔