تازہ ترین
بارودی سرنگ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد زخمی خواتین کا سری نگر میں احتجاج
  3  فروری‬‮  2021     |     علاقے
)بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں آزاد جموں و کشمیر سے بیاہ کر آنے والی خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے قابض انتظامیہ سے کہا کہ انہیں یا تو شہریت اور سفری دستاویزات فراہم کئے جائیں یا پھر انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس آزاد جموں و کشمیر بھجوا دیا جائے۔ ضلع راجوری میں بھارتی فوج کی طرف سے لگائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (میر واعظ) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سنٹر (اردن) نے مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔ ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق میر واعظ کو مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شمار کرنا ایک اعزاز ہے۔ جموں کشمیر کے عوام کے عموماً اور برصغیر کے لوگوں کے خصوصاً باعث فخر ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔