تازہ ترین
آرمی چیف کی سانحہ ٔمچھ کے لواحقین سے ملاقات،انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی
  14  جنوری‬‮  2021     |     آرمی
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں آرمی چیف سے سانحہ مچھ کے لواحقین کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔