تازہ ترین
شام پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 60 افراد ہلاک
  14  جنوری‬‮  2021     |     علاقے
اسرائیل کے شام کے مشرقی شہر دیروز زور میں رات گئے فضائی حملے میں بشار الاسد انتظامیہ کی فوج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت سر گرم عمل دہشت گرد گروہو ں سے منسلک 60 افراد ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں ے رات گئے دیروز زور کے شہری مرکز اور مضافات پر فضائی حملہ کیا، جس دوران بعض غیر ملکی دہشت گردوں کے اڈوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہری مرکز میں واقع ’باس قائدانہ کیمپ‘ کی فوجی شاخ، امل علاقے کے بعض فوجی عسکری مقامات، دیروزور کے نواحی علاقے اور ابالا بو کمال تحصیلوں سمیت ریگسانی مقامات کو ہدف بنایا گیا ۔ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی گروہوں کے 49 دہشت گردوں کو ناکارہ بنائے جانے والے حملوں میں اسد قوتوں کے ایک کرنل سمیت 11 فوجی ہلاک ہو گئے۔اسد انتظامیہ کی خبر رسا ں ایجنسی صنا کی بھی فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر میں دیروزور پر فضائی حملے کی زمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔