تازہ ترین
افغانستان خاتون فوجی افسروں اور اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ،2جاں بحق،3زخمی
  13  جنوری‬‮  2021     |     علاقے
افغانستان یں خاتون اہلکاروں کو لے جانے والی فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں خاتون فوجی افسروں اور اہلکاروں کو لیکر جانے والی فوجی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں، اہلکاروں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی وک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حملے مرد ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد پرتشدد کارروائی ہے کیوں کہ عمومی طور پر خاتون اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔افغان فوج کے ترجمان حنیف رازی نے میڈیا کو حملے میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہے اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گاڑی خاتون فوجی افسروں و اہلکاروں کو لے کر آرمی بیس آ رہی تھی۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔