تازہ ترین
سعودی عرب کا تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا اعلان
  11  جنوری‬‮  2021     |     بین الاقوامی دفاع
سعودی عرب نے رواں سال مارچ سے تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا اعلان کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی مکمل طور پر اٹھالی جائے گی تاہم پروازوں کی اجازت کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ دی گئی ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے،علاوہ ازیں سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا ویکسین لگوالی۔85 سالہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔وزرات صحت کے مطابق سعودی عرب امراض سے بچاو کی پالیسی پر گامزن ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔