تازہ ترین
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ‘دہشت گردی کا بڑا منصوبے ناکام
  4  جنوری‬‮  2021     |     پاک دفاع
قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا دیا اور خفیہ ٹھکانوں پر چھپایہ گیا بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ اورکزئی اڑخی کلے میں دہشت گردوں نے تخریب کاری کے غرض سے زیر زمین اسلحہ چھپا رکھا ہے ان اطلاعات پر اورکزئی سکاوٹس نے علاقہ اڑخی کلے میں ایک پہاڑ کی کھدائی کی جہاں سے دہشت گردی کے لئے چھپایا اسلحہ برآمد کر لیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 5 عدد بارودی سرنگیں، 9عدد دستی بم، 436 کارتوس،دھماکہ خیز مواد، مشین گن، 344 ڈیٹونیٹر اور دیگر مٹیریل شامل ہے۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق کاروائی کے دوران کلعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔سیکورٹی زرائع کے مطابق پورے علاقے کو کارنر کر کے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔