تازہ ترین
جاپانی خلائی ایجنسی نے آسمانی کنکروں کی تصاویر جاری کر دیں‘ 24 ارب لاگت آئی
  4  جنوری‬‮  2021     |     ٹیکنالوجی
جاپانی خلائی ایجنسی ’جاکسا‘ نے ’ریوگو‘ نامی شہابیے سے زمین پر لائے گئے پتھروں اور کنکروں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ جو اس کے خلائی مشن ’’ہایابوسا 2‘‘ نے پچھلے سال جمع کیے تھے۔ اس خلائی مشن پر 15 کروڑ ڈالر (24 ارب روپے) لاگت آئی ہے۔ ان کنکروں کی جسامت صرف چند ملی میٹر ہے اور یہ مجموعی طور پر صرف 5.4 گرام وزنی ہیں۔ لیکن یہ مقدار سائنسی تحقیق کیلئے بہت کافی ہے۔ جاپان کے ہایابوسا 2 کو بطورِ خاص ’ریوگو‘ شہابیے سے مٹی اور کنکروں کے نمونے جمع کر کے زمین پر لانے کیلئے ہی بنایا گیا تھا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔