تازہ ترین
افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 9عسکریت پسند ہلاک ،8زخمی
  27  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     علاقے
افغان فورسز نے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع اوبے میں 9عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے بدھ کی سہ پہر کو ضلع اوبے میں سکیورٹی چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی حملہ کیا،مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری افواج نے جنگی جہازوں کی مدد سے 9عسکریت پسندوں کو موقع پر ہلاک کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 مزید باغی فرار ہونے سے قبل زخمی ہوگئے۔سرکاری افواج کے کسی نقصان کا بتائے بغیر بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقہ صاف کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔طالبان نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔