تازہ ترین
افغانستان: فضائی کارروائی ،فائرنگ،مقامی پولیس کمانڈر، 9 جنگجو ہلاک
  27  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     ائیرفورس
افغانستان کے صوبے بلخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی پولیس کمانڈر مارا گیا جبکہ افغان فورسز نے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع اوبے میںفضائی کارروائی کر کے 9عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آسٹریلیائی نشریاتی کارپوریشن (اے بی سی) کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی فوج نے افغانستان میں غیر قانونی ہلاکتوں کے مصدقہ شواہد پر رپورٹ کے اجراء کے بعد سپیشل فورس کے 10 جوانوں کو معطل کرنے کے نوٹس جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی ایک علیحدہ رپورٹ میں اس بات کے ثبوت موجود تھے کہ آسٹریلیائی فوج کے 19 فوجیوں نے 39 غیر مسلح افغان قیدیوں اور عام شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔ادھر فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ طالبان نے ضلع اوبے میں سکیورٹی چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی حملہ کیا، سرکاری افواج نے جنگی جہازوں کی مدد سے 9عسکریت پسندوں کو موقع پر ہلاک کردیا جبکہ 8زخمی باغی فرار ہوگئے۔علاوہ ازیںپولیس ترجمان عادل شاہ عادل نے بتایا کہ گزشتہ شام صوبہ کے مرکزی شہر مزار میں نامعلوم مسلح افرادنے حملہ میں مقامی پولیس کمانڈر عامر گل ہلاک ہوگئے۔ طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔