تازہ ترین
بھارت نے چین کی مزید43موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی لگانے کافیصلہ کرلیا
  26  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     ٹیکنالوجی
بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپلی کیشن کو ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر بھارت نے چین کی معروف موبائل ایپس کو ملک بھر میں بند کردیا ہے جس میں معروف سائٹ علی بابا گروپ کی ایپلی کیشن علی ایکسپریس بھی شامل ہے۔بھارت کی وزارت ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی جارہی ہیں وہ ملک کی سا لمیت اور خود مختاری کے خلاف کام کر رہی تھیں۔بھارت کی وزارت ٹیکنالوجی نے دوسری بار موبائل ایپس پر پابندی کو ایک مرتبہ پھر چین پر ’ ڈیجیٹل اسٹرائیک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سا لمیت کیخلاف کام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل بھی بھارت نے 170 موبائل ایپس پر پابندی عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ ایپس صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں اور ملک کے لیے خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔