تازہ ترین
یمنی سرحد کے قریب سعودی ساحل پر آئل ٹینکر میں پراسرار دھماکہ، نقصان پہنچا
  26  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     علاقے
یمن کی سرحد کے قریب بحیرہ احمر میں تیل کے ٹینکر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہاز کو نقصان پہنچا۔ سعودی عرب کے ساحلی علاقے شقیق پر تیل ٹینکر میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ یونان کے زیر انتظام ایم ٹی ایگری نامی جہاز پر مالٹا کا پرچم لہرا رہا ہے۔ جہاز برداری کی کمپنی نے بتایا کہ یہ جہاز اب بھی سمندر پر تیر رہا تھا اور اس پر سعودی حکام سوار بھی موجود تھے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جہاز کو ایک میٹر کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا جس سے ٹینکر میں خرابی پیدا ہوگئی۔ خوش قسمتی سے عملہ محفوظ ہے۔ دھماکے سے جہاز میں پڑنے والے سوراخوں کو بھر دیا گیا ہے اور وہ منزل کی جانب رواں ہے۔ ادھر برطانیہ کی ایک سکیورٹی کمپنی ’ایمبری‘ نے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جہاز کو بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔