تازہ ترین
افغانستان:دو بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی
  26  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     دہشت گردی
افغانستان کے پرامن شہر بامیان میں دو بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ 59 افراد زخمی ہیں‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں 20سال کے بعد دہشتگردی کا اتنا بڑا واقعہ ہوا،بامیان صوبے کے دارالحکومت بامیان شہر میں منگل کی سہ پہر ساڑھے چاربجے دھماکے ٹیکسی سٹینڈ اور مارکیٹ کے قریب ہوئے تھے جہاں عام طور پر رش ہوتاہے ۔متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے ،مرنیوالوں میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔افغان صحافی نے مقامی انتظامیہ اور انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ۔ افغان شہروں کے مقابلے میں بامیان کوسب سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے ۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔