تازہ ترین
امریکہ میں بوائے اسکاوٹس کے خلاف جنسی زیادتی کے 90 ہزار مقدمات دائر
  20  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     سپیشل رپورٹس
امریکہ میں تقریباً 90 ہزار مردوں نے بوائے اسکاوٹس آف امریکہ کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوے دائر کر دیئے۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے ایک اسکاوٹ کے وکیل پال موزز نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں، بوائے اسکاوٹس آف امریکہ کے خلاف دعوے دائر کیے جانے میں تیزی آئی ہے کیونکہ بہت سی ریاستوں نے اپنے قوانین میں تبدیلی کی ہے اور ایسے افراد جنہیں بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا انہیں اب قانونی چارہ جوئی کی اجازت دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بوائے اسکاوٹس کا یہ معاملہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی سکینڈل ہے۔واضح رہے کہ بوائے اسکاوٹس آف امریکہ سن 1910 میں قائم ہو ئی تھی، اور 1970 کی دہائی میں اس کے ممبران کی تعداد چار ملین تھی جو کہ کم ہو کر اب دو ملین تک آ گئی ہ اور حالیہ برسوں میں تنظیم نے اپنے ڈھانچے اور قواعد میں چند تبدیلیاں کی ہیں جس سے اسکاوٹنگ کیلئے جانے والے بچے اب محفوظ ہوں گے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔