تازہ ترین
شام میں اسرائیلی حملے میں 10 فوجی اور جنگجو مارے گئے
  20  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     علاقے
شام کے دارالحکومت دمشق میں دن کے آغاز سے قبل شام کی فوجی تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے میں مجموعی طور پر 10 شامی فوجی اور حکومت نواز جنگجو مارے گئے ہیں۔ یہ بات ایک جنگی مانیٹر نے بدھ کے روز بتائی۔شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں شامی فوج کی فضائی دفاع کی ایک پوزیشن کے ساتھ ساتھ جنوبی اور جنوب مغربی دمشق میں ایران نواز جنگجوں اور لبنان کے حزب اللہ گروہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔برطانیہ میں قائم نگران گروپ نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں میں 3 شامی فوجی اور 5 ایرانی جنگجوں کے ساتھ ساتھ 2 مبینہ عراقی یا لبنانی جنگجو شامل ہیں۔دریں اثنا سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے اسرائیلی حملوں میں 3 شامی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس نے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے متعدد اسرائیلی میزائلوں کو روک لیا ہے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔