تازہ ترین
افغانستان: مارٹرحملے، بم دھماکے، ضلعی پولیس سربراہ سمیت 10 ہلاک
  19  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     دہشت گردی
افغانستان میں مارٹر حملوں اور بم دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ،4اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز ایک مقامی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ شمالی مزاحمتی ضلع قندوز میں صبح سویرے 2 گھروں پر مارٹرزگولوں سے حملے میں 5 افغان شہری جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ مقامی کونسل سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت قندوز شہر کے مضافاتی علاقہ طالوکہ میں 2 گھروں سے 2 مارٹر گولے ٹکرائے۔انہوں نے کہا کہ متعدد خواتین اور بچے متاثر ہوئے ہیں۔ادھرفریاب پولیس کے صوبائی ترجمان کریم اورش نے بتایا کہ گزشتہ رات کو ضلع قرم قل میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں پولیس سربراہ سفر رئیس اور دیگر 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔