تازہ ترین
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید ، اہلکار زخمی
  19  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھرتی ماں کے 2 سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ پاک فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں 2 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پش زیارت کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ جن میں 32 سالہ حوالدار مطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں۔ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔