تازہ ترین
بھارت اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کامستقل ممبر بننے کا اہل نہیں، پاکستانی مندوب
  18  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     ٹیکنالوجی
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ بھارت ایسا ملک ہے جس نے 70 سال میں 20 جنگیں کی ہیں ،بھارت دہشتگردی پھیلاتا ہے اور خود اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کامستقل ممبر بننے کااہل نہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافہ کےلئے نئے مستقل اراکین میں بھارت کو شامل کرنے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی کیونکہ بھارت 15 رکنی نئی مجوزہ سلامتی کونسل کا رکن بننے کی اہلیت نہیں رکھتا جس کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منیر اکرم نے بھارت کا نام لئے بغیر کہا کہ برازیل، جرمنی اور جاپان (جی فور) ممالک سلامتی کونسل کے مستقل رکن کےلئے مہم چلا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری میں بھارت کی حرکتیں ہروز پیش کرتے ہیں،عالمی تعلقات میں بھارت بڑی طاقت ہے،مستقل ممبر کے آپس میں اختلافات کے باعث سکیورٹی کونسل کام نہیں کر پارہی ،دوسری طاقتیں اس کا بچاﺅ کرتی ہیں،سکیورٹی کونسل میں مزید مستقل ممبر کی ضرورت نہیں ہے ۔منیر اکرم نے کہاکہ دنیا کو پتہ چل رہاہے بھارت میں کس قسم کی حکومت ہے،بھارتی لابی نے چھوٹے چھوٹے ملکوں کو اپنی طرف کیا ہے،پیسہ خرچ کرنے کے باعث کچھ چھوٹے ملکوں کا بھارت کی طرف جھکاﺅ ہے،بھارت ایسا ملک ہے جس نے 70 سال میں 20 جنگیں کی ہیں ،بھارت دہشتگردی پھیلاتا ہے،بھارت خود اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کے باعث بھارت سکیورٹی کونسل کامستقل ممبر نہیں بن سکتا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔