تازہ ترین
ہنی ٹریپ میں ایک اور بھارتی فوجی پھنس گیا، اہم ترین معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے دیں
  2  ‬‮نومبر‬‮  2020     |     انٹیلی جینس
پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ہنی ٹریپ میں ایک اور بھارتی فوجی پھنس گیا، اہم ترین معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے دیں، بھارتی فوج کے ایک اور جوان کا ہنی ٹریپ میں پھنس کر اہم معلومات افشا کرنے کے انکشاف کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی۔بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راجستھان سے بھارت کی انٹیلی جنس نے انڈین آرمڈ فورسز کے سویلین آفس میں تعینات ڈرائیور کوگرفتار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر رام نیواس گورا نامی ڈرائیور نے بھارتی فوج سے متعلق اہم معلومات پاکستان کو فراہم کیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا کا کہنا ہے کہ رام نیواس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے فرضی نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ رکھا اوربھارت کی انتہائی اہمیت کی حامل معلومات انہیں فراہم کرتا رہا، انکشاف کیا گیا کہ رام نیواس نے معلومات فراہم کرنے کے بدلے پاکستانی ہینڈ لک افسر سے رقم کا بھی تقاضا بھی کیا تھا۔گرفتار کئے گئے ڈرائیور سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔