تازہ ترین
پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں اسرائیل کو تسلیم کر لے: منیر اکرم
  28  اکتوبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے خارجی و داخلی مجبوریوں پر اسرائیل کو تسلیم کیا۔ پاکستان نے پالیسی اورمفادات کو دیکھنا ہے۔ ہمیں جوہری و عسکری طاقت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ منیراکرم نے کہا کہ عرب ممالک کے اقدام سے کشمیر پر ان کی حمایت کمزور پڑ سکتی ہے۔ فلسطینی حق خودارادیت کی حمایت کے اصولی مؤقف سے انحراف نہیں کر سکتے۔ قیام پاکستان کے بعد سے دنیا کی خودارادیت کی حمایت بنیادی اصول رہا ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔