تازہ ترین
افغانستان خود کش حملہ دھماکہ3شہری5سیکورٹی اہلکار ہلاک ساتوں حملہ آور مارگئے
  28  اکتوبر‬‮  2020     |     علاقے
افغانستان میں حملہ اور بم دھماکوں میں 3شہری، 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 7 حملہ آور مارے گئے ۔ افغان حکام کے مطابق صوبے خوست میں پولیس سپیشل یونٹ کی عمارت پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں 5پولیس اہلکار جاں بحق اور 33سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ 3 حملہ آوروں نے عمارت کے باہر خودکش کار بم دھماکہ کیا 4حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 7حملہ آور مارے گئے۔ افغان فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ9گھنٹے جاری رہا۔ زخمیوں میں 9شہریوں سمیت 33دیگر شامل ہیںکسی ذمے داری قبول نہیں کی۔ ادھر افغان دارالحکومت میں مقناطیسی بم سے کار ٹکرانے کے باعث 3 عام شہری اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات ترجمان کابل پولیس فردوس فارامارز نے بتائی۔فارامارز نے مزید کہا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجے پولیس ضلع 10 کے علاقے سرائے چوکورک میں ہوا ۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔