تازہ ترین
جاپان کا چین کے ساتھ کاروباری دورے دوبارہ شروع کرنے پر غور
  22  اکتوبر‬‮  2020     |     بزنس
حکومت جاپان کے ترجمان نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر عملدرا?مد کرتے ہوئے چین کے ساتھ کاروباری دورے دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے حکومتی ارادے کا اظہار کیا ہے۔چیف کابینہ سکریٹری کاتو کاسونوبو نے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری دوروں کی دوبارہ اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں چین کے ساتھ جاری تبادلہ خیال کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریق یہ دورے دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان اور چین ایک دوسرے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ معیشت کی بحالی کے لیے سرحد پار دورے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان کاروباری دورے ایسے انداز میں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے لیے حکومت کوشش کرے گی جو کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅکا باعث نہ بنے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔