تازہ ترین
شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا افسر اور 5 جوان شہید
  16  اکتوبر‬‮  2020     |     پاک دفاع
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا۔ بزدل امن دشمنوں نے چھپ کر وار کرتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس میں پاک فوج کے سپوتوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے پاک فوج کے افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شہید ہوئے۔اورماڑہ: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے سات جوانوں سمیت 14 افراد شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر سے کراچی جاتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی علاقے سے بحفاظت انخلا کو یقینی بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ شہدا میں سات سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو نہیں روک سکتی ہیں۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔