تازہ ترین
آذربائیجان کو آرمینیا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، صدرالہام علییف نے اہم اعلان کر دیا
  16  اکتوبر‬‮  2020     |     بین الاقوامی دفاع
آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے مزید 8 دیہات آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں، کاراباخ آذربائیجان کا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بتایا کہ ملکی فوج نے مزید آٹھ دیہات قابض فوج سے آزاد کرالیے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ پر نعرہ لکھا کہ آذربائیجان افواج زندہ باد، کارا باخ آذربائیجان کا ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ تحصیل فضولی کے قارا داع لی، خاتون بولاق اور تحصیل ہوجا ویندی کے بولوتان، ملک جان لی، کیمرتوک، تیکے،تاع آسر دیہات کو آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔واضع رہے وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے نگورنوکاراباخ ریجن کے تنازعے پر خونی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری گولہ کی جارہی ہے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔