تازہ ترین
" جنگ کیلئے تیار رہو " چینی صدر نے فوجیوں کو حکم دے دیا
  15  اکتوبر‬‮  2020     |     بین الاقوامی دفاع
چینی صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں۔امریکی ٹی وی سی این این نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژن ہوا کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز گوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ انہوں نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ وفادار، پر خلوص اور بھروسے مند رہیں۔انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایل اے سی پر بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔