تازہ ترین
افغانستان کے دو شمالی صوبوں میں جھڑپیں‘ 7 اہلکار جاں بحق‘ متعدد عسکریت پسند ہلاک
  15  اکتوبر‬‮  2020     |     علاقے
افغانستان کے 2شمالی صوبوں میں جھڑپوں کے دوران 7پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے سوموار کے روز تصدیق کردی ہے۔ صوبہ بغلان کے ضلع دوشی کے ضلعی سربراہ صاحب داد غفوری نے شِنہوا کو بتایا کہ داہان لخب پولیس چوکی پر جھڑپوں میں 4پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ قومی دارالحکومت کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے ساتھ پہاڑی علاقے میں چوکی پر بندوقوں اور دستی بموں سے مسلح عسکریت پسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 1عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگیا۔ ضلعی عہدیدار نے شِنہوا کو بتایا کہ اس کے ہمسایہ صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاء الدین کے مقامی علاقہ باندرے ینگی کالا میں اسی طرح کے ایک واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جھڑپوں کے دوران متعدد عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔
 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔